جینک سنرانجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

روم : (ویب ڈیسک ) اٹلی کے نامور ٹینس سٹار، عالمی نمبر ٹو اور آسٹریلین اوپن چیمپئن جینک سنر فٹنس مسائل کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

خبررساں ادارے کے مطابق 22 سالہ اطالوی ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں اور کولہے کی انجری کا شکار ہیں ۔

گزشتہ ہفتے شروع ہونے والے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہو گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کولہے کے مسائل کے بارے میں ڈاکٹروں اور ماہرین کے ساتھ دوبارہ بات کرنے کے بعد یہ اعلان کیا ہے کہ بدقسمتی سےوہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بہت دکھ ہے کہ میں ہوم ایونٹ سے قبل صحت یاب نہیں ہو سکا کیونکہ یہ میرے پسندیدہ ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 81واں ایڈیشن کل منگل سے اٹلی کے دارالحکومت روم میں شروع ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں