گندم سکینڈل سے کسان کا بہت بڑا نقصان ہوا، مسئلہ حل کیا جائے: خورشید شاہ

سکھر: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ گندم سکینڈل سے کسان کا بہت بڑا نقصان ہوا، میری حکومت سندھ اور حکومت پنجاب سے اپیل ہے کہ وہ اپنا اثر رسوخ استعمال کر کے گندم کے مسائل کو حل کریں۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنا کمیشن میں اگر سپریم کورٹ کسی فریق کو کلین چٹ دیتی ہے تو میں اس پر بات نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ گندم سکینڈل کی وجہ سے کسان کے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے، کسانوں سے گندم خریدی جائے اور ان کو اچھا خاصا منافع دیا جائے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پی پی کو حکومت میں آنے کی دعوت کے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ میں کل اسلام آباد سے آیا ہوں اس حوالے سے مجھے کچھ معلوم نہیں، وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی کہ وہ شامل ہوگی کہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون کو معطل کرنے کے لیے اگر سپریم کورٹ کوئی آرڈر کرتی ہے تو اس کو قانون بنانے کے لیے ایک دفعہ پھر پارلیمنٹ میں لے جانا پڑے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں