گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی تقریب حلف برداری، بلاول بھٹو کل لاہور پہنچیں گے

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں نئے تعینات ہونے والے گورنر سردار سلیم حیدر خان کی تقریب حلف برداری کیلئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کل لاہور پہنچیں گے۔

بلاول بھٹو کراچی سے لاہور آئیں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی سردار سلیم حیدر خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے، سردار سلیم حیدر شام 6 بجے شاہراہ قائداعظم پر گورنر پنجاب کا حلف اٹھائیں گے۔

سردار سلیم حیدر سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ حلف لیں گے، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور جیالوں سمیت صوبائی کابینہ کے ممبران، ن لیگ کے رہنماؤں سمیت دیگر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

چیئرمین پی پی لاہور میں دو روز قیام کریں گے، لاہور میں قیام کے دوران بلاول بھٹو زرداری پنجاب اور لاہور کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں