ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ روانہ

لاہور: (دنیا نیوز) آئر لینڈ اور انگلینڈ سے ٹی ٹوئٹنی سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ روانہ ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم غیرملکی دورہ کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے علامہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی وہاں سے قومی کرکٹر براستہ دبئی آئر لینڈ پہنچیں گے، محمد عامر ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہو سکے، وہ بعد میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

لاہور ائیرپورٹ پر وی آئی پی لاؤنج میں قائمقام گورنر محمد احمد خان نے قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کو الوداع کیا، محمد احمد خان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ کیخلاف پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 10، دوسرا 12 اور تیسرا میچ 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے گی۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ سے سیریز مکمل کرنے کے بعد 4 ٹی 20 میچز کھیلنے کیلئے انگلینڈ روانہ ہو گی، قومی ٹیم کا انگلینڈ کے ساتھ پہلا میچ 22، دوسرا 25، تیسرا 28 اور چوتھا 30 مئی کو ہو گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں