افغانستان: طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے سے تباہ، 3 اہلکار جاں بحق، 5 زخمی

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان ملٹری کی گاڑی میں دھماکے سے 3 اہلکار جاں بحق 5 زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکہ خیز مواد روڈ پر کھڑی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مزید بتایا گیا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس کا قافلہ افیون کی پوست کی تلفی کے مقصد سے گزر رہا تھا، علاقے میں افیون کی کاشت ختم کرنے کی کوششوں کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں