گورنر سندھ کی سعودی سفیر سے ملاقات، باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری، ایس آئی ایف سی کے تحت منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے ملک کی معیشت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں