الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ متاثرین میں گوشت، بچوں میں تحائف، عیدی تقسیم

لاہور(دنیا نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ کے متاثرین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا جبکہ بچوں میں تحائف اور عیدی بھی تقسیم کی گئی۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ کے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کیلئے 1600 بڑے جانوروں اور 1300چھوٹے جانوروں کی قربانی کی، جن میں 100 بھیڑیں غزہ اور القدس، 100 گائے قاہرہ میں قربان کیں۔

الخدمت قاہرہ میں 2000 خاندانوں کو رجسٹرڈ کر چکی ہے جبکہ 200 خاندانوں کے لئے رہائش سمیت دیگر ضروریات زندگی کا انتظام کر رہی ہے۔

صدر الخدمت ڈاکٹرحفیظ الرحمان نے تجمل خامس قاہرہ میں عید کی نمازادا کرنے کے بعد جنگ سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت بھی کی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں