کرپشن کیس: حکومت کی پرویز الہٰی کیخلاف ضمانت منسوخی کی درخواست واپس

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو کرپشن کیس میں بڑا ریلیف مل گیا۔

حکومت نے پرویز الٰہی کے خلاف ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں تقرر کردہ لاہور ہائیکورٹ کے ججز کے اعزاز میں الوداعی تقریب

اینٹی کرپشن عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی تھی، پنجاب حکومت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں