خانیوال : 10 منٹ میں ڈکیتی کی 3 وارداتیں ، سی سی ٹی وی فوٹیج آ گئی

خانیوال: (دنیانیوز) تھانہ سٹی کےعلاقے کامران کالونی میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے10 منٹ میں تین ڈکیتی کی وارداتیں کر ڈالیں ۔

پولیس کے مطابق ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو کار سوار سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کر رہے ہیں ، ڈاکوؤں نے شہریوں سے نقدی ، سونے کی انگوٹھی اور قیمتی موبائل فونز چھین لیے۔

ترجمان پولیس کاکہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی گئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں