اسلام آباد ہائی کورٹ: جون میں نمٹائے گئے کیسوں کی تفصیلات جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ سے ماہ جون میں نمٹائے گئے کیسوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق جون2024 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے مجموعی طور پر 1023 کیسز نمٹا ئے ، چیف جسٹس عامر فاروق جون میں سب زیادہ کیسز نمٹانے میں سرفہرست رہے۔

جون میں چیف جسٹس عامر فاروق نے471 کیس نمٹائے ، جسٹس محسن اختر کیانی نے ماہ جون 162 کیس نمٹا دیئے جبکہ جسٹس بابر ستار نے ماہ جون میں 83کیس نمٹا ئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ماہ جون میں81 کیسز نمٹائے ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 69 جبکہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے57کیس نمٹائے ، اسی طرح جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 56 جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے44کیس نمٹائے۔

واضح رہے کہ رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں