شاداب خان کو ایل پی ایل کی کارکردگی سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو لنکا پریمیئر لیگ سے متعلق اپنی کارکردگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاداب خان کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی، اب ٹی 20 ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد ان دنوں شاداب خان لنکا پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں۔

ایل پی ایل کے ایک میچ میں شاداب خان نے ہیٹ ٹرک کی جس کے بعد اپنی کارکردگی سے متعلق پوسٹ انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر انہیں مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاداب خان کی جانب سے شیئر کردہ ایک پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک مداح نے قومی کرکٹر کو مخاطب کرتےہوئے لکھا کہ "آپ کو لیگز ہی کھیلنی چاہئیں، برائے مہربانی انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلیں"۔

ایک صارف نے لکھا کہ "خوش تو ایسے ہو رہا ہے جیسے ورلڈ کپ جیت کر آرہا ہے" جبکہ ایک صارف نے انہیں بین الاقوامی کرکٹ کے بجائے لیگز کا کھلاڑی قرار دیا۔

واضح رہے کہ پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں کولمبو سٹرائیکرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے شاداب خان نے کینڈی فالکنز کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں