9 اراکین سندھ اسمبلی نے پی ٹی آئی سے وابستگی کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 9 اراکین سندھ اسمبلی نے تحریک انصاف سے وابستگی کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے نمائندے نے الیکشن کمیشن میں وابستگی سرٹیفکیٹ جمع کرائے، رکن سندھ اسمبلی سجاد سومرو، ریحان بندوکڑا، بلال جدون اور سربلند خان کے وابستگی سرٹیفکیٹ جمع کرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں 38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست جمع کرا دی

رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی، ریحان راجپوت، محمد اویس، ساجد حسین اور واجد حسین کے بھی پی ٹی آئی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع کرائے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں