پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی کیلئے مخصوص نشستوں کی فہرست تیار

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کیلئے مخصوص نشستوں کی ابتدائی فہرست تیار کر لی۔

بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کرائی جائے گی، تحریک انصاف کو خواتین کی 24 اور اقلیتوں کی تین مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سعدیہ ایوب، روبینہ خان اور عائشہ بھٹہ کے نام مخصوص نشست کے لئے زیرغور ہیں، صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کا نام بھی زیرغور ہے۔

روبینہ رضوان، روبینہ جمیل اور اشمہ شجاع کا نام بھی مخصوص نشستوں کے لئے زیر غور ہے، یاسمین راشد، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کا نام قومی و صوبائی اسمبلی کے لئے تجویز کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی میں زرتاج گل، کنول شوزب اور سیمابیہ طاہر شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں