ایرانی ڈرونز نے خلیفان اور سوران کے علاقوں کو نشانہ بنایا: عراقی پولیس
بغداد: (دنیا نیوز) عراقی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے کم از کم چار ڈرونز نے شمالی عراق میں اربیل کے شمال مشرق میں واقع خلیفان اور سوران کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ ایرانی ڈرون حملے کے بعد 10 سے زائد امریکی جنگی طیارے اور ڈرونز اربیل کی فضائی حدود میں پرواز کر رہے ہیں۔
حملوں کے نتیجے میں نشانہ بنائے گئے علاقوں اور ان کے اطراف میں شدید آگ بھڑک اٹھی جبکہ دو ڈرون اپنے ہدف کے قریب گر کر تباہ ہو گئے۔
تاحال ان حملوں میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی جبکہ ایران اور امریکی حکام کی جانب سے بھی اس واقعہ پر فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments