پاکستان فٹبال لیگ کے پلیئر محمد فضل کا سربیا کی ٹاپ لیگ میں معاہدہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی لیفٹ بیک محمد فضل نے سربیئن سپر لیگا کلب آئی ایم ٹی بیلگریڈ سے معاہدہ کر لیا۔

محمد فضل کا سویڈیش تھرڈ ڈویژن کلب نورڈک یونائیٹڈ سے آئی ایم ٹی ٹرانسفر مکمل ہو گیا۔

محمد فضل نے سعودی عرب کے خلاف فیفا کوالیفائر میں پاکستان سے ڈیبیو کیا تھا، ڈینش، پاکستانی فٹبالر ماضی میں ڈنمارک انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں