شہر قائد میں ابرکرم کے خوب رنگ جمانے سے موسم یکسر تبدیل

کراچی:(رطابہ عروس) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ابر کرم نے خوب رنگ جمایا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

گلشن حدید میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ لانڈھی ،قائد آباد ، کلفٹن ، احسن آباد میں شدید بارش شروع ہوئی، بارش سے اطراف کے علاقے زیر آب آگئے، دوسری جانب آئی آئی چندریگر روڈ ،برنس روڈ، صدر اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش نے جل تھل کردیا۔

علاوہ ازیں شہر قائد کے علاقے شاہراہ فیصل، پی ای سی ایچ ایس میں بوندا باندی کے ساتھ ہلکی بارش سے موسم تبدیل ہو گیا، جس سے شہریوں کے چہروں پر بھی رونق آگئی۔

واضح رہے آئندہ چند روز میں کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں