ریچا چڈھا اورعلی فضل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریچا چڈھا کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشخبری انہوں نے انسٹاگرام پر دی۔

اداکارہ کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خبر شیئر کرنے کے بعد ان چاہنے والوں کی طرف سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل جوڑے نے حمل کا فوٹو شوٹ بھی کروایا تھی جسے انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکار علی فضل اور اداکارہ ریچا چڈھا سال 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں ایک ساتھ فلموں میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں