آئی پی پیز کی اکثریت کے مالکان حکومت میں، عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز کی اکثریت کے مالکان حکومت میں اور عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں نے آئی پی پیز کے ساتھ ظالمانہ معاہدے کئے، حکمران اشرافیہ غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹ کر دولت باہر بھیجتی ہے، گزشتہ تین ماہ میں آئی پی پیز کو 450ارب دیئے گئے، متعدد آئی پی پیز کو بجلی نہ بنانے پر 10 ارب ماہانہ ادا کئے جاتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ اورمعاہدوں کی تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں، آئی پی پیز سے اندھے معاہدوں کی قیمت عوام چکا رہے ہیں، ہر یونٹ پر 18 روپے کیپسٹی چارجز کی مد میں شامل کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 26جولائی کا اسلام آباد میں دھرنا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ہے، عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے اسلام آباد دھرنا میں شرکت یقینی بنائیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں