سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد نہ ہوا تو ملک بے آئین ہو جائے گا: علی محمد خان

لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد نہ ہوا تو ملک بے آئین ہو جائے گا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہئے، پارٹی پر پابندی لگنے کے خوف کی وجہ سے مؤقف سے نہیں ہٹیں گے، پیپلزپارٹی کے ساتھ اقتدار کیلئے اصولی مؤقف کی قربانی کو تیار نہیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ یہی جماعتیں پاکستان میں اقتدارمیں رہی ہیں، کیا ہمارے لوگوں کی وفاداریاں خریدنے کیلئے سندھ ہاؤس استعمال نہیں ہوا؟ ہمارے دور میں ڈالر ریٹ کیا تھا اور آج کیا ہے؟ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد نہ کرنے کا آپشن ہی نہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں