فیک نیوز پھیلا کر قومی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی: عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سازش کرکے قومی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ 15 جولائی کو بنوں چھاؤنی میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا، تاجروں نے اجازت لے کر دہشتگردی کے خلاف امن مارچ کرنا چاہا، سیاسی قوتوں نے امن مارچ کو خراب کرنے کی کوشش کی۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ کسی اور ملک اور بچوں کی تصویریں لگا کر کہا جا رہا ہے سیدھی فائرنگ کرکے شہید کیا گیا، یہ تمام چیزیں ہمارے نوٹس میں ہیں، فیک نیوز پھیلائی جارہی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بنوں میں حالات نارمل کی طرف لوٹ رہے ہیں، کشیدگی نہیں دیکھی گئی، جس کی وہاں حکومت ہے اس کے لوگ مارچ میں شامل تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں