کراچی: موٹرسائیکل سواروں کے ہاتھوں نوجوان، شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں خاتون سمیت 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں واقع پٹرول پمپ پر موٹرسائیکل سواروں کی پمپ ملازم سے تکرار ہو گئی، موقع پر موجود شہریوں نے معاملہ رفع دفع کروا کر صلح بھی کروا دی لیکن ملزموں نے جاتے جاتے ملازم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

گولیاں لگنے سے ملازم سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ایک دم توڑ گیا جبکہ پمپ ملازم کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے، مقتول کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی اور سچل گوٹھ کا رہائشی تھا، ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے پر ظالم شوہر نے چھری کے وار کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا، پولیس نے موقع پر کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم عاشق نشے کا عادی ہے، جائے وقوعہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا، گرفتار ملزم نے پولیس کو بتایا کہ بیوی نے مجھے گالی دی جس پر جھگڑا ہوا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں