کملا ہیرس امریکا کی صدر بنیں تو ملک تباہ کر دیں گی: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن : (دنیا نیوز) امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کملا ہیرس تمہیں نوکری سے نکال دیا گیا۔

ریاست شمالی کیرولائنا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے کملا ہیرس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ تین چار ہفتے پہلے کہا جاتا تھا کہ وہ بری سیاستدان ہیں اور اب کہہ رہے ہیں کہ وہ بہت اچھی سیاستدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کملا ہیرس امریکا کی صدر بنیں تو ملک تباہ کر دیں گی۔

ٹرمپ کو کملا ہیرس پر برتری حاصل

دوسری جانب امریکا میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے سروے رپورٹس سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے ، امریکی میڈیا کاکہنا ہے کہ کملا ہیرس کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں شکست دینا مشکل ہے۔ 

امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے اب تک ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے، بارک اوباما کاخیال ہے  کہ کملا ہیرس کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینا ناممکن ہے ۔

 واضح رہے کہ جوبائیڈن صدارتی انتخاب سے دستبردار ہوچکے ہیں اور اب امکان ہے کہ کملا ہیرس ان کی جگہ لیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں