ترکیہ میں بغیر کسی وجہ انسٹاگرام بلاک کردیا گیا

ترکیہ :( ویب ڈیسک ) ترکیہ نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام بلاک کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام بلاک کرنے کا حکم ترک انفارمیشن ٹیکنالوجیز، کمیونیکیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے تاہم حکومت نے  انسٹاگرام بلاک کرنے کی وجہ واضح نہیں کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں انسٹاگرام موبائل ایپ بھی بلاک کردی گئی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکی میں 85 ملین آبادی میں سے 50 ملین سے زائد صارفین نے انسٹاگرام پر سائن اپ کیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ ترکیہ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرقدغن لگائی گئی ہو، اس سے قبل بھی متعدد بار ترکیہ میں سوشل میڈیا سائٹس بند کی جاچکی ہیں۔ 
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں