تحریک انصاف کو 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کو 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیا۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے 22 اگست کو ترنول میں جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں 22 اگست ہی منظور ہے، جلسہ کی تیاری کیلئے بھی وقت چاہئے ہوتا ہے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، درخواست پر مزید سماعت آئندہ ہفتہ کیلئے ملتوی کر دی گئی۔