ایران کی دبئی اور دوحہ کے مخصوص علاقوں میں حملوں کی وارننگ

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی دبئی اور دوحہ کے مخصوص علاقوں میں حملوں کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چند گھنٹے میں رہائشی علاقہ خالی کردیں۔

میڈیا آپریشن سینٹر ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ ان مقامات پر امریکی فوجی اہلکار ہیں، ایران نے پہلے بھی خلیجی ممالک میں امریکی تنصیبات کو اہداف کہا تھا۔

ترجمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز ایران کا کہنا ہے امریکی کیریئر کی موجودگی ایران کیلئے خطرہ ہے، ایران سپلائی اور لاجسٹک مراکز کو ہدف بنائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں