چھوٹی عید کی بڑی تیاریاں اپنے عروج پر، بازاروں اور مارکیٹوں کی رونقیں دوبالا
لاہور: (دنیا نیوز) چھوٹی عید کی بڑی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکیں، بازاروں اور مارکیٹوں کی رونقیں دوبالا ہو گئیں۔
خواتین دیدہ زیب کپڑوں کی تلاش میں سرگرداں رہیں، مرد بھی کرتا، شلوار اور میچنگ واسکٹ کی خریداری میں مصروف رہے، کسی کو من پسند کپڑوں کی تلاش تو کوئی میچنگ جوتوں کی فکر میں رہا۔
بڑے تو بڑے بچے سب سے زیادہ پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، جوتوں کے ساتھ ساتھ گھڑیوں، چشموں اور دیگر زیبائشی اشیاء کی خریداری بھی عروج پر پہنچ گئی۔