جاپان کا آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے بحری جہاز بھیجنے سے انکار

ٹوکیو: (دنیا نیوز) آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے امریکی صدر کی مدد کی اپیل پر دنیا خاموش ہے جبکہ جاپان نے آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا۔

جاپانی حکمران جماعت کے پالیسی چیف نے کہا کہ خطے میں بہت بڑی دہلیز پار ہوئی تبھی جاپانی بحری جہاز آبنائے ہرمز بھیجے جا سکیں گے، چین بھی ٹرمپ کے مطالبے پر خاموش ہے۔

واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ چین متعلقہ فریقین سے رابطے موثر بنانے پر کام کر کے تعمیری کردار ادا کرے گا، امریکی وزیر توانائی نے بھی چین سے امداد مانگ لی، کرس رائٹ نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ چین آبنائے ہرمز کھلوانے میں تعمیری شراکت دار کا کردار ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر توانائی ایڈ ملی بینڈ نے کہا تھا کہ ہم آبنائے ہرمز کھلی رکھنے کے لئے امریکا اور دیگر اتحادیوں سے بات چیت کر رہے ہیں، ہو سکتا ہے ہم بارودی سرنگیں تلاش کرنے والے ڈرون بھیج دیں۔

اس کے علاوہ جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ ہم نے ٹرمپ کی اپیل پڑھ لی ہے، مشرق وسطیٰ کی صورت حال کا قریبی سے جائزہ لے رہے ہیں، فرانس خطے میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے پہلے ہی انکار کر چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں