مسلم لیگ ن کا لاہور میں ورکرز کنونشن کرنے کا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن نے لاہور میں ورکرز کنونشن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
مسلم لیگ نواز لورز کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا، ورکرز کنونشن کا انعقاد لاہور کے الحمرا ہال نمبر تین میں کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن 10اگست کو تین بجے منعقد ہو گا، ورکرز کنونشن سے حمزہ شہباز شریف خطاب کریں گے۔
ورکرز کنونشن میں صوبائی وزراء سمیت مسلم لیگ ن کے ورکرز کو مدعو کیا گیا ہے۔