ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز ایک بار پھرمتاثر

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں پھر ایک بار خلل پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف شہریوں میں موبائل ایپس آئے روز متاثر ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، یہاں تک کہ ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ بھی انتہائی سست روی کا شکار ہوگئی ہے۔

قبل ازیں 31 جولائی کو بھی ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہونے سے انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوئی تھی، جس سے بینکوں سمیت آن لائن کاروبار سے منسلک اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پی ٹی اے اور متعلقہ حکام اس حوالے سے کوئی بھی واضح وجہ بتانے سے گریزاں ہیں، آئے روز انٹرنیٹ بندش اور سپیڈ کم ہونے سے صارفین کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں