پنجاب کی سرکاری خواتین ٹیچرز کیلئے ہفتے میں 2 چھٹیوں کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خواتین ٹیچرز کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کیلئے ہفتے میں 2 چھٹیاں اور چھٹی کے اوقات کار تبدیل کردیئے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایک بیان میں کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری سکولوں میں خواتین اساتذہ کو ہفتے میں 2 چھٹیاں ہوں گی اور ان کی چھٹی کے اوقات بھی بدل دیئے جائیں گے۔

رانا سکندر حیات کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری سکولز میں خواتین ٹیچرز کی 3 کے بجائے اڑھائی بجے چھٹی ہوگی جبکہ خواتین ٹیچرز کی ہفتے کے روز بھی چھٹی ہوا کرے گی، یہ فیصلہ خواتین ٹیچرز کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ٹیچرز کی چھٹی کا وقت اس لیے تبدیل کیا ہے کہ انہوں نے گھر داری کرنا ہوتی ہے لہٰذا اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں