سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم دوپہرے وقفے کے بعد مندی چھاگئی جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 102 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 77 ہزار 877 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 589 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث 100 انڈیکس 77 ہزار 980 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 7 ارب 38 کروڑ 65 لاکھ 35 ہزار 429 روپے مالیت کے 18 کروڑ 39 لاکھ 58 ہزار 550 شیئرز کا لین دین ہوا۔