کابینہ میں غلط تقرری پر تھائی لینڈ وزیراعظم سریتھاتھاوسین عہدے سے برطرف
بنکاک: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ کی عدالت نے کابینہ میں غلط تقرری پر وزیراعظم سریتھاتھاوسین کو عہدے سے برطرف کر دیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق وزیراعظم نے ایسے وکیل کو عہدہ دیا جس نے جیل کا وقت کابینہ میں گزارا، جانتے ہوئے ایسے شخص کو مقرر کیا جس میں اخلاقی دیانت کا فقدان تھا۔
سابق وزیراعظم سریتھاتھاوسین نے کہا کہ ایمانداری کے ساتھ اپنا کام بہترین طریقے سے کیا، برطرفی کے عدالتی فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔
امریکی میڈیا کے مطابق 9 میں سے 5 ججز نے تھائی وزیراعظم، کابینہ کو برطرف کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عدالت نے ملک کی مقبول موو فارورڈ پارٹی کو تحلیل کر دیا تھا، عدالت نے ایم ایف پی کے رہنماؤں پر سیاست کرنے پر10 سالہ پابندی لگا دی تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق مووفارورڈ پارٹی نے گزشتہ سال انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں۔