اٹلی کے ماؤنٹ ایٹنا نے ایک بار پھر لاوااگلنا شروع کر دیا

روم :(دنیا نیوز) اٹلی کے ماؤنٹ ایٹنا نے ایک بار پھر لاوااگلنا شروع کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ آتش فشاں پہاڑکچھ روز سے دھواں اور راکھ اُگل رہاتھا کہ اچانک رات کو آگ کےساتھ ساتھ لاوا اور شعلے بھی نکلنا شروع ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکام نے آس پاس کےعلاقوں میں شہریوں کو محتاط رہنے کی وارننگ جاری کردی ، سیاحوں کوآتش فشاں کےقریب جانے سے روک دیا گیا۔

دوسری جانب آتش فشاں کے لاوااگلنے کےبعد کاتانیا ائیرپورٹ پر جزوی طورپر پروازیں بند کردی گئیں۔

واضح رہے ایٹنا یورپ کا سب سے زیادہ متحرک لاوا ہے اور یہ اکثر اوقات پھوٹتا رہتا ہے، تین سال قبل بھی اسی مقام پر لاوا پھوٹا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں