چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے چمن میں ہیضے کی وبا پھیلنے کا نوٹس لے لیا

کوئٹہ: (دنیا نیوز) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ نے چمن میں ہیضے کی وبا پھیلنے کا نوٹس لیتے ہوئے وبا کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

چیف جسٹس ہاشم کاکڑ کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان کو وبا کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، چیف جسٹس نے مزید ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کی خصوصی دیکھ بھال اور وبا کی ویکسین و ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل ادویات اور ویکسین کے ہمراہ اتوار کو چمن پہنچیں گے، ڈی جی ہیلتھ وبا کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے سے متعلق اقدامات کی رپورٹ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو پیش کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں