منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈ پر جاری سمز بلاک

اسلام آباد (دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈ پر جاری سمز بلاک کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق 16 اگست کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈ پر جاری سمز بلاک کی گئی ہیں، صارفین نادرا سے نیا شناختی کارڈ لے کر سمز بحال کرا سکتے ہیں، بلاک کی گئی سمز اصل شناختی کارڈ پر بائیو میٹرک کراکے بحال کرائی جا سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے منسوخ شدہ اورجعلی شناختی کارڈز کا ڈیٹا نادرا سے حاصل کیا، ڈیٹا ملنے پر موبائل فون آپریٹرز کو سمز بلاک کرنے کے احکامات دیئے گئے۔

ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بلاک کی گئی سمز کے حوالے سے اعدادوشمار چند روز میں جاری کر دیئے جائیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں