گلوکارکی دوران پرفارمنس روح پرواز کر گئی

نیویارک :(ویب ڈیسک )معروف امریکی گلوکار اور ریپر ’فیٹ مین سکوپ‘ گزشتہ رات ایک کانسرٹ میں پرفارمنس کے دوران اچانک گرگئے اور وہیں انتقال کر گئے۔

53 سالہ ریپر فیٹ مین سکوپ نیویارک میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام آئزک فری مین سوئم ہے، فیٹ مین سکوپ ہیمڈن کنیکٹیکٹ میں ”گرین اینڈ گولڈ پارٹی“ میں پرفارم کر رہے تھے کہ انہیں ایک میڈیکل ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا فوٹیج میں شرٹ لیس سکوپ کو ٹاؤن سینٹر پارک میں ہجوم کو متحرک کرنے کے دوران گرتے اور لوگوں کی نظروں سے غائب ہوتے دکھایا گیا ہے،فوٹیج میں لوگوں کو ڈی جے سیٹ کی سکرین کے پیچھے فیٹ مین سکوپ کے سینے پر دباؤ ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فری مین کے ٹور منیجر، ڈی جے اور پروڈیوسر برچ مائیکل، جو پیور کولڈ کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے ہفتے کے اوائل میں فیس بک اور انسٹاگرام پر فیٹ مین سکوپ کی موت کا اعلان کیا۔

مائیکل نے لکھا کہ بھاری دل کے ساتھ میں آئزک فری مین سوئم کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں، جو پیشہ ورانہ طور پر فیٹ مین سکوپ کے نام سے مشہور ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں