یکم جولائی سے 2 ستمبر تک بارشوں سے 306 افراد جاں بحق

اسلام آباد : (دنیانیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے یکم جولائی سے 2 ستمبر تک ہونے والے جانی ومالی نقصانات کے اعدادوشمارجاری کردیئے۔

رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے 2 ستمبر کے دوران ہونے والی بارشوں سے 306 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 101 مرد، 50 خواتین، 155 بچے شامل ہیں ۔

این ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں 31 اموات ہوئیں ، خیبرپختونخواہ میں 88 ، پنجاب میں 114 اموات ہوئیں ۔

سندھ میں 61، گلگت بلتستان میں 4، آزاد جموں کشمیر میں 8 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ مختلف حادثات میں591 افراد زخمی ہوئے ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں سے23416 انفراسٹرکچر تباہ ہوئے جبکہ تباہ شدہ انفراسٹرکچر میں 8 سکول، 35 پل بھی شامل ہیں ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں