فرضی کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنے والے اداکار عابد علی کو بچھڑے 5 سال بیت گئے
لاہور: (دنیا نیوز) فرضی کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنے والے ممتاز اداکار اور ہدایت کار عابد علی کو مداحوں سے بچھڑے 5 سال گزر گئے۔
عابد علی کو ڈرامہ وارث سے شہرت حاصل ہوئی، ان کے مقبول ڈراموں میں پیاس، دوریاں، مہندی، دیار دل اور دیگر شامل ہیں، لیجنڈ اداکار اور ہدایت کار عابد علی آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
عابد علی نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور 1973ء میں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہو گئے تھے، عابد علی نے 80 اور 90 کی دہائی میں کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا، ٹی وی کے ساتھ ساتھ عابد علی نے بے شمار فلموں میں بھی یادگار کردار کئے۔