پی ٹی آئی جلسے کے لئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دار الحکومت میں پی ٹی آئی جلسے کے لئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہونے لگا۔

ریسکیو 1122 کی درجنوں آپریشنل گاڑیاں صوابی پہنچ گئیں، گاڑیوں میں ریسکیو 1122 ایمبولینسز اور فائر وہیکلز موجود ہیں، ڈی جی ریسکیو 1122 نے ہر ضلع سے دو دو گاڑیاں پہنچانے کی سختی سے ہدایات جاری کی ہیں۔

درجنوں باوردی ریسکیو اہلکاروں کو گاڑیوں کے ساتھ اسلام آباد تک جانے کی ہدایت کی گئی ہے، شمالی و جنوبی اضلاع سے آنے والے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کے قافلوں کے ساتھ بھی ایمبولینسز روانہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قافلوں کے آگے اور پیچھے دو دو ایمبولینسز موجود ہوں گی، ریسکیو 1122 اہلکار بمعہ ایمبولینسز قافلوں کے ساتھ ہوں گے، ممکنہ بند راستے کھولنے کیلئے کرینز، ایکسیویٹرز، ڈیزاسٹر وہیکلز بھی طلب کر لیے گئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں