ٹرمپ اور کملا ہیرس کا پہلا صدارتی مباحثہ کل ہوگا

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کا پہلا صدارتی مباحثہ کل ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ٹرمپ اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس امریکی شہر فلاڈیلفیا میں منگل کی شب مدمقابل ہوں گے، ٹرمپ اور کملا ہیرس کا صدارتی مباحثہ بدھ کی صبح پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے صبح نشر ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کملا ہیرس مباحثے کا اہتمام امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے کیا ہے، 90 منٹ کے مباحثے کے قواعد ٹرمپ بائیڈن صدارتی مباحثے والے ہی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ اور کملا ہیرس کی پہلے کبھی ملاقات یا ٹیلی فون پر بات نہیں ہوئی، مباحثے کو کملا ہیرس کےلیے زیادہ اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں