انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

لندن: (دنیا نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بین سٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے، ان کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ انگلش سکواڈ میں ریحان احمد، گس ایٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، برائیڈن کارس، جارڈن کاکس، ذیک کرالی، بین ڈکٹ، جوش ہل، جیک لیچ، اولی پوپ، میتھیو پاٹس، جو روٹ ، جیمی سمتھ، اولی سٹون اور کرس ووکس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز شیڈول ہے، کراچی کے سٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے پاک انگلینڈ سیریز کے وینیو کی تبدیلی کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان کرنا ہے، توقع ہے کہ پی سی بی سیریز کا شیڈول رواں ہفتے کے آخر تک اعلان کر دے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں