مکیش امبانی دیپیکا اور رنویر کو بیٹی کی مبارکباد دینے ہسپتال پہنچ گئے

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے بزنس آئیکون مکیش امبانی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی بیٹی کی پیدائش کے بعد ان سے ملنے ہسپتال پہنچ گئے۔

بالی وڈ جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی بیٹی ممبئی کے ایچ این ریلائنس ہسپتال میں پیدا ہوئی جو مکیش امبانی کی ملکیت ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کی گاڑی کو سخت سیکیورٹی میں ہسپتال پہنچتے ہوئے دیکھا گیا ہے، امبانی خاندان اور اداکار جوڑی کے اچھے تعلقات ہیں، رنویر نے اننت امبانی کی شادی میں پرفارمنس دی جبکہ دیپیکا نے حاملہ ہونے کے باوجود تقریبات میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون ابھی ہسپتال سے ڈسچارج نہیں ہوئیں اور کچھ دن مزید ہسپتال میں رہیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں