پارلیمنٹ کے وقار کو کبھی مجروح نہیں ہونا چاہیے: ڈاکٹر زرقا
اسلام آباد :(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف سینیٹرڈاکٹرزرقا نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کےوقارکوکبھی مجروح نہیں ہونا چاہیے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں رہنما تحریک انصاف سینیٹرڈاکٹرزرقا کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گڈ فیتھ میں بانی پی ٹی آئی نے22اگست کا جلسہ ملتوی کیا تھا، اسلام آباد جلسے کے دن راستوں کو بلاک کیا گیا جس سے کارکنوں اور رہنماؤں کو آنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنے جلسہ میں اگرکوئی غلط بات کی تو قانون موجود ہے، علی امین گنڈا پورہی اپنےبیان کا جواب دے سکتےہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ کل قومی اسمبلی سےجس طرح گرفتاریاں ہوئی سب کےسامنے ہے، پارلیمنٹ کےوقارکو کبھی مجروح نہیں ہونا چاہیے۔