واٹس ایپ کی جانب سے میٹا اے آئی وائس فیچر متعارف کرایا جائے گا

نیویارک: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ کی جانب سے میٹا اے آئی وائس فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا جس کے تحت صارفین اپنی پسندیدہ شخصیات کی آوازوں کے ساتھ چیٹ کر سکیں گے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میٹا اے آئی وائس موڈ پر کام کر رہا ہے، جہاں صارفین اپنی بات چیت میں برطانوی اور امریکی لہجوں سمیت متعدد خاص آوازوں میں سے انتخاب کریں گے۔

واٹس ایپ میٹا اے آئی وائس اپ ڈیٹ میں چار معروف عوامی شخصیات کی آوازیں شامل کی جائیں گی، تاہم ابھی ان شخصیات کے نام ظاہر نہیں کئے گئے ہیں۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب یٹا انفو کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ اینڈرائیڈ کے تازہ ترین بیٹا ورژن 2.24.19.32 پر کام کر رہا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس فیچر میں تین مختلف برطانوی آوازیں اور دو امریکی آوازیں شامل ہوں گی، جن کی پچز اور ٹونز مختلف ہوں گی تاکہ صارفین اپنی پسند کے مطابق انتخاب کر سکیں۔

مثال کے طور پر جو صارفین برطانوی لہجے کو پسند کرتے ہیں، وہ ان ہی آوازوں میں سے ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں، جبکہ امریکی لہجہ پسند کرنے والے صارفین کے پاس دو آپشن ہوں گے۔

آوازوں کی ایک وسیع رینج پیش میں سے صارفین اپنی ترجیحات کے مطابق سب سے زیادہ موزوں آواز کا انتخاب کر سکتے ہیں، چاہے وہ متعلقہ لہجے کے ساتھ آواز ہو، کوئی ایسا لہجہ جو انہیں تحریک دیتا ہو، یا ایسی آواز جو انہیں ایک قابل ذکر شخصیت کی یاد دلاتی ہو۔

فی الحال یہ فیچر تیاری کے مراحل میں ہے، اس لیے اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ فیچر کے پہلے ورژن میں برطانوی اور امریکی لہجوں کے علاوہ کوئی تیسری زبان بھی شامل ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں