بولان ندی میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق
بولان: (دنیا نیوز) بولان ندی میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ بولان ندی میں پنجرہ پل کے قریب پیش آیا جہاں دو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے، مقامی افراد نے ڈوبنے والے نوجوانوں کی لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔