خیبرپختونخوا میں متعدد اضلاع کے جیل سپرنٹنڈنٹس کے تبادلے و تعیناتیاں
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں متعدد اضلاع کے جیل سپرنٹنڈنٹس کے تبادلے اور تعیناتیاں کر دی گئیں۔
سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لکی مروت نگینہ محسود کو تبدیل کر کے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ تعینات کر دیا گیا جبکہ ان کی جگہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ہنگو ریاض محمد کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لکی مروت تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل بنوں طاہرشہباز کو ڈی آئی جی ریجنل پریزن آفس بنوں لگا دیا گیا جبکہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بونیر سید محمد جنید کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل بنوں تعینات کر دیا گیا۔