جان باس نے پاکستان میں سلامتی امور اور علاقائی خوشحالی پر بات کی: میتھیو ملر
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وازرت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہاکہ جان باس نے پاکستان میں سلامتی کے امور اور علاقائی خوشحالی پر بات کی۔
ترجمان امریکی وازرت خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے، جان باس نے دہشت گردی اور تشدد کے خلاف مقابلے پر تبادلہ خیال کیا۔
میتھیو ملر نے مزید کہا کہ ملاقاتوں میں علاقائی استحکام اور خوشحالی پر بھی بات چیت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جان باس نے امریکا میں افغانوں کی آبادکاری میں مدد کیلئے پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا، امریکا متعلقہ معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔