بیڈمنٹن سٹار ماحور شہزاد کے ہاں ننھی پری کی آمد

لاہور: (ویب ڈیسک) بیڈمنٹن سٹار اولمپئن ماحور شہزاد ماں بن گئیں، انکے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ماحور شہزاد نے بیٹی کے پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الحمداللہ! اللہ نے خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے، بیٹی کی ہماری فیملی میں آمد پر دل خوشی سے سرشار ہے۔

ماحور شہزاد کا کہنا تھا کہ کھیل جاری رکھوں گی، قومی چیمپئن شپ کی منتظر ہوں، بین الاقوامی مقابلوں میں بھی شرکت کروں گی جس کی بھرپور ٹریننگ کر رہی ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں