راولپنڈی، جہلم اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام چیلنج

لاہور : (دنیانیوز) راولپنڈی ،جہلم اور اٹک سمیت پنجاب میں دفعہ 144 نفاذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

متفرق درخواست ملک نجی اللہ کی جانب سے دائر کی گئی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنا غیر قانونی ہے ، پی ٹی آئی جب جلسے یا احتجاج کی کال دیتی ہے تو دفعہ 144 نافذ کردی جاتی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب میں دفعہ 144 کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی تھی۔

محکمہ داخلہ پنجاب سے جاری حکم نامے کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران راولپنڈی ڈویژن میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی، جبکہ اسلحہ رکھنے اور نمائش پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں