خوشاب: پیشی پر آئے افراد پرکچہری میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

خوشاب: (دنیانیوز) خوشاب میں پیشی پر آئے افراد پر کچہری کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے محمد آفتاب نامی شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شخص محمد اسلم شدید زخمی ہوا، فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، واقعے پر ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے نوٹس لے لیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں